نئی دہلی میں کرناٹک بھون کا افتتاح
نئی دہلی میں تعمیر شدہ کرناٹک بھون-1 کی عمارت کا افتتاح آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، وزراء ستییش جارکِہولی، ڈاکٹر مہادیوپا، راجنا، کے ایچ منیئپا اور دیگر معززین بھی شریک تھے۔