Infosys fires 240 more employees over performance issues انفوسس نے کارکردگی کی بنیاد پر مزید 240 ملازمین کو برطرف کیا

انفوسس نے مزید 240 ملازمین کو برطرف کردیا 

بنگلور، (حقیقت ٹائمز )

معروف آئی ٹی کمپنی انفوسس نے ایک بار پھر 240 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ فیصلہ اندرونی کارکردگی جانچ کے دوران ناکام قرار دیے گئے ملازمین کے خلاف لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل اسی کمپنی نے میسور کیمپس سے تقریباً 400 ملازمین کو برطرف کیا تھا۔ذرائع کے مطابق، حالیہ برطرف کیے گئے تمام ملازمین کو کمپنی نے گزشتہ سال اکتوبر میں بھرتی کیا تھا۔ اب اطلاعات ہیں کہ اگلے بیچ کے نتائج آئندہ ہفتے متوقع ہیں اور اس میں بھی مزید کئی سو ملازمین کو نکالے جانے کا امکان ہے۔ایک تربیت پانے والے نوجوان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا"جمعہ کی صبح سے 20-20 افراد کو گروپوں میں بلا کر کانفرنس روم میں لے جایا گیا۔ شام چار بجے تک یہ عمل جاری رہا۔ ہمیں برطرفی کے خطوط دے دیے گئے اور بتایا گیا کہ وہی دن ہماری ملازمت کا آخری دن ہے۔ ہاسٹل میں رہنے والوں کو 21 اپریل تک کمرہ خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔"ماہرین کا کہنا ہے کہ برطرفیوں کی یہ لہر آئی ٹی سیکٹر میں بڑھتی غیر یقینی صورتحال اور آٹومیشن کے سبب پیش آ رہی ہے۔